چین کی شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی رکنیت کی حمایت

چین کی شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی رکنیت کی حمایت

بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میں ایران کی مستقل شمولیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

ارنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق چین کے نائب وزیر خارجہ لی ہوئی لائی نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں آئندہ ہفتہ شنگھائی تنظیم کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں ایران کی مستقل رکنیت کا جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران شنگھائی تنظیم کا فعال رکن ہے اور چین اس تنظیم میں ایران کی مستقل رکنیت کا حامی ہے۔

واضح رہے کہ ایران 2005ءسے شنگھائی تعاون تنظیم میں مبصر کی حیثیت سے اپنا کردارادا کر رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں