قطر میں شہریوں نے خوراک اور دیگر ضروری اشیاءجمع کرنا شروع کردیں

قطر میں شہریوں نے خوراک اور دیگر ضروری اشیاءجمع کرنا شروع کردیں

تہران: سعودی عرب، متحدہ عرب امارات،  یمن،مصر سمیت سات ممالک کی طرف سے تعلقات اور  زمینی، سمندری اور فضائی رابطے منقطع کئے جانے کے بعد قطر میں شہریوں کی بڑی تعداد نے خوراک اور دیگر ضروری اشیاءجمع کرنا شروع کردی ہیں جس کے نتیجہ میں سٹورز پر ان اشیاءکی قلت پیدا ہو گئی ہے اور سٹورز کے باہر شہریوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔ اس صورتحال میں ایران نے قطر کو غذائی اشیاءبرآمد کرنے کی پیشکش کی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کی یونین آف ایکسپورٹرز آف ایگریکلچر پراڈکٹس کے چیئرمین رضا نورانی نے کہا ہے کہ ایرانی برآمدات سمندری راستے سے صرف بارہ گھنٹے میں قطر پہنچ سکتی ہیں۔قطر کی زمینی سرحدیں صرف سعودی عرب کے ساتھ ملتی ہیں اور وہ غذائی اشیاءکی درآمد کے لئے زیادہ تر ہمسایہ ممالک پر انحصار کرتا ہے۔

قطری حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ضرورت سے زیادہ اشیاءکی ایک ہی وقت خریداری سے گریز کریں ، ملک میں کسی چیز کی قلت پیدا نہیں ہونے دی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں