فلسطینی علاقوں پر سے اسرائیلی قبضے کا خاتمے ہونا چاہیے، زید رعد الحسین

فلسطینی علاقوں پر سے اسرائیلی قبضے کا خاتمے ہونا چاہیے، زید رعد الحسین

اقوام متحدہ:  اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق معاملات کے سربراہ نے فلسطینی علاقوں پر سے اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کی تین ہفتے تک جاری رہنے والی میٹنگ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زید رعد الحسین نے کہا کہ فسطینی عوام ایک فوجی طاقت کے قبضے میں شدید تکالیف اور مشکلات کی نصف صدی مکمل کر رہے ہیں۔

رعد الحسین کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل بھی تشدد سے آزاد ہونے کا مستحق ہے اور فلسطینی علاقوں کا قبضہ ختم کرنے سے اسرائیل کو بھی فائدہ ہو گا۔

اس سے قبل اقوام متحدہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا تھا  کہ یہ سلسلہ فوری طور پر بند کردیا جائے۔

اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر نکولائی ملادینوف نے کہا  کہ اسرائیل نے گزشتہ ماہ مغربی کنارے کے علاقے میں نئی صیہونی بستی تعمیر کرنے کا اعلان کیا  اور فلسطینیوں کی سیکڑوں ہیکٹر اراضی کو ضبط کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا یہ اقدام مغربی کنارے کی فلسطینی آبادیوں کے درمیان رخنہ اندازی کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے سن انیس سو سڑسٹھ کے مقبوضہ علاقے کی سرحدوں کے قریب دو ہزار نئے مکانات تعمیر کرنے کی منظوردی۔ اقوام متحدہ کے کورآرڈینیٹر نے غزہ میں جاری انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کو روزانہ چھے گھنٹے سے بھی کم بجلی فراہم کی جاتی ہے جو انتہائی تشویش کا باعث ہے۔

اسرائیل نے سن دوہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور ایندھن، دوائیں اور دیگر ضروری سامان اس علاقے میں پہنچنے کی روک تھام ہے۔

مصنف کے بارے میں