لندن دھماکہ: علماءکا حملہ آوروں کی نمازِجنازہ پڑھنے سے انکار

لندن: مسلم مذہبی رہنماؤں و علمائے کرام نے لندن دھماکے میں ملوث حملہ آوروں کی نمازجنازہ پڑھنے سے انکارکر دیا۔

لندن دھماکہ: علماءکا حملہ آوروں کی نمازِجنازہ پڑھنے سے انکار

لندن: مسلم مذہبی رہنماؤں و علمائے کرام نے لندن دھماکے میں ملوث حملہ آوروں کی نمازجنازہ پڑھنے سے انکارکر دیا۔
مذہبی راہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ جاننا نہایت ضروری ہے کہ ایسے تخریب کاروںکا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔اسلام کے نام پر دہشتگردی پھیلانے والے تخریب کاروں کو جان لینا چاہئے کہ ان کی ہمارے درمیان کوئی جگہ نہیں ہیں اور نہ ہی ہم کبھی اِنھیں خوش آمدید کہیں گے۔ ہمارے اس فیصلے کوہر گز معمولی نہ تصورکیا جائے۔کسی بھی میت کیلئے آخری چیزخُدا سے اسکے لئے نمازِ جنازہ کی صورت میںاسکے گناہوں کی معا فی مانگنا ہوتا ہے لیکن ان حملہ آوروں کیلئے ہم انکے گناہوں کی معا فی نہیں مانگ سکتے۔ انکے گناہ کی نوعیت ہی ایسی ہے کہ انکی نمازِ جنازہ نہ ادا کی جائے اور انکا فیصلہ اللہ پہ چھوڑ دینا چاہئے وہی اِ نھیں انکے عمل کی سزا دے گا۔
اس بیان پر 200سے زائد علمائے کرام نے دستخط کیے ہیں۔علمائے کرام کے اس بیان سے یہ مراد نہیں کہ انکا نمازِ جنازہ جائز نہیں ، انکے ورثاءانکی نمازِ جنازہ ادا کر سکتے ہیں لیکن یہ اِ س قابل نہیں ہیںکہ انکی نمازِ جنازہ ادا کی جائے۔