انجرڈ وہاب ریاض کی جگہ رومان رئیس قومی ٹیم میں شامل

انجرڈ وہاب ریاض کی جگہ رومان رئیس قومی ٹیم میں شامل

لاہور : پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض انجری کے باعث قومی ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں ان کی جگہ ٹیم میں رومان رئیس کو شامل کر لیا ہے ۔ فاسٹ باؤلر بھارت کیخلاف میچ میں انجری کا شکار ہو گئے تھے اور اپنے کوٹے کی اوورز بھی مکمل نہیں کر سکے تھے ۔فاسٹ باؤلر چیمپیئنز ٹرافی کے مہنگے ترین باؤلر بھی ثابت ہوئے۔ روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ میں وہاب ریاض نے 8.4 اوورز میں 10.03 کی اوسط سے 87 رنز دیئے جو میگا ایونٹ میں 5 یا اس سے زیادہ اوورز کروانے والے کسی بھی بولر کی جانب سے دیئے گئے سب سے زیادہ رنز ہیں۔

ابتدائی طور پر وہاب کی جگہ فاسٹ باؤلر محمد عباس کو چیمپیئنز ٹرافی اسکواڈ کا حصہ بنانے کی افواہیں سامنے آئی تھیں لیکن آج سرفراز احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران تمام افواہوں کا خاتمہ کرتے ہوئے وہاب ریاض کی جگہ رومان رئیس کو اسکواڈ کا حصہ بنانے کا اعلان کردیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تکنیکی کمیٹی نے وہاب ریاض کی جگہ رومان رئیس کو قومی اسکواڈ کا حصہ بنانے کی منظوری دے دی ہے اور وہ پہلی دستیاب فلائٹ سے انگلینڈ روانہ ہو جائیں گے.

وہاب ریاض کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے باؤلر رومان رئیس پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کا حصہ ہیں اور اپنی نپی تلی باؤلنگ کے باعث سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں