واٹس ایپ پر اب پیغامات کو شیڈول کرنا بھی ممکن

لاہور : ٹیکنالوجی کی دنیا کے مقبول ترین میسنجر واٹس ایپ میں اب آپ میسجزکو شیڈول کرکے بھیجنا بھی ممکن ہے۔یوں تو واٹس ایپ نے خود تو شیڈول میسجز کا کوئی فیچر تاحال متعارف نہیں کرایا مگر تھرڈپارٹی ایپ کے ذریعے ایساممکن ہے۔شیڈولر فار واٹس ایپ نامی ایپ کے ذریعے آپ اینڈرائیڈ فونز پر پیغامات کو شیڈول کرسکتے ہیں۔

اس کے لیے سب سے پہلے تو گوگل پلے اسٹور کے اس لنک پر جاکر ایپ کو ڈاو¿ن لوڈ اور انسٹال کری، جس کے بعد اوپن بٹن دبانے پر آپ کے سامنے ان ایبل اسیسی بیلیٹی سیٹنگز ٹو شیڈول میسجز کا آپشن سامنے آجائے گا، جیسا نیچے تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔
اس کے بعد اس آپشن کو اوکے کردیںاور آپ کے سامنے اسیسی بیلیٹی پیج کھل جائے گا جہاں واٹس ایپ شیڈولر لکھا نظر آئے گا۔اس کے بعد واٹس ایپ شیڈولر پر کلک کرکے اسے ان ایبل کردیں۔ایسا کرنے کے بعد واٹس ایپ کے نیچے دائیںجانب ایک بڑا سا  کا نشان آجائے گا جسے پیغامات شیڈول کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔آپ کسی واٹس ایپ گروپ یا کانٹیکٹ کا انتخاب کرنے کے بعد تاریخ اور وقت سلیکٹ کریں، اس کے بعد میسجز یا تصویر وغیرہ اٹیچ کرکے میسج کو شیڈول کردیں۔
اس تمام عمل کو سکرین شاٹس کے ذریعے واضح کیا گیا ہے۔