کشیدگی میں کمی کیلئے امیر قطر کا خطاب جلد متوقع

دوحہ:گزشتہ روز قطر کے دیگراہم اتحادی عرب ممالک کے ساتھ کشیدگی کے پیش نظر ِ امیر قطر جلد خطاب کریں گے، جس کے بعدان کے تعلقات پر جمی برف پگھلنے کا امکان ہے۔

قطر وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن التھانی کا کہنا ہے کہ قطرمذاکرات کے ذریعے معاملات کا حل چاہتا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم نہیںجانتے کہ اس بحران کی کوئی حقیقی وجہ بھی ہے کہ نہیںیا کوئی ایسی وجہ ہے جس سے ہم بنیا دی طورپر بے خبر ہیں۔اپنے خطاب میں امیر ِکویت شیخ صباح الاحمدالجبر الصباح نے زور دیاہے کہ قطر دیگر اتحادی ممالک کیساتھ کشیدگی کم کرنے کی کوشش کرنے کے ساتھ ساتھ سفارتی تعلقات میں پڑنے والی دراڑ کو بھی کم کیا جائے گا۔
واضح رہے کے گزشتہ روز سعودی عرب ، بحرین، یمن، مصر، مالدیپ کے قطر کیساتھ سفارتی سمیت تمام تعلقات منقطع کرنے کے بعد امیر قطر معاملے سے متعلق خطاب کرنے ہی والے تھے کہ آخری لمحات میں خطاب ملتوی کر دیا کردیا گیا۔