پینٹاگون نے قطر سے تعلقات میں کسی قسم کی تبدیلی کی تردید کر دی

پینٹاگون نے قطر سے تعلقات میں کسی قسم کی تبدیلی کی تردید کر دی

واشنگٹن: امریکہ کی وزارت دفاع  پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکی فوج کے قطر سے کنٹرول کئے گئے افغانستان، عراق اور شام آپریشن میں کسی قسم کی تبدیلی موضوعِ بحث نہیں ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان میجر ایڈریان رینکین گیلووے نے کہا ہے کہ "امریکی طیارے عراق ، شام اور افغانستان میں جاری اپنے آپریشنوں کے دائرہ کار میں قطر سے کاروائیاں کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں"۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ہماری ایک طویل عرصے سے موجودگی اور علاقے کی سلامتی کے ساتھ گہری وابستگی کی وجہ سے امریکہ اور کولیشن قطر ی عوام کے ممنون ہیں۔ قطر میں اپنی صورتحال کو تبدیل کرنے کا ہمارا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے"۔

واضح رہے کہ پینٹاگون  افغانستان ، عراق اور شام میں جاری اپنے آپریشنوں کے ایک حصے کو قطر   کی بیس سے جاری رکھے ہوئے ہے۔

مصنف کے بارے میں