جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کیلئے تیار ہیں، سرفراز

لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کا کہنا ہے کہ کھلاڑی بھارت کے خلاف شکست کے بعد مایوس تھے، لیکن اب اگلے میچ کے لیے تیار ہیں۔

جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کیلئے تیار ہیں، سرفراز

لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کا کہنا ہے کہ کھلاڑی بھارت کے خلاف شکست کے بعد مایوس تھے، لیکن اب اگلے میچ کے لیے تیار ہیں۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس میں سرفراز احمد نے کہا کہ فخر زمان اور اظہر علی اوپن کریں گے ،اعتماد ہے کہ ٹیم اس ٹورنامنٹ میں باو¿ نس بیک کرے گی۔ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، احمد شہزاد کی جگہ فخر زمان کھیلیں گے اور جنید خان کو بھی موقع دیں گے،کیمپ کا موڈ کافی اچھا ہے۔
واضح رہے کہ اب گرین شرٹس کو نمبر ون ٹیم جنوبی افریقہ کا سامنا ہے،ٹورنامنٹ میں رہنے کے لیے یہ میچ جیتنا لازمی ہے، شکست کی صورت میں سیمی فائنل تک رسائی تقریباً ناممکن ہو جائے گی۔