بگ باس 11 کا پہلا پرومو جاری

ممبئی : بھارتی ٹی وی ریئلٹی شو ”بگ باس “ کے سیزن11 کو جلد آن ایئر کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

بگ باس 11 کا پہلا پرومو جاری

ممبئی : بھارتی ٹی وی ریئلٹی شو ”بگ باس “ کے سیزن11 کو جلد آن ایئر کرنے کا اعلان کردیا گیا۔


باگ باس کے 11 ویں سیزن میں بھی میزبانی کے فرائض بالی ووڈ دبنگ سلمان خان ہی ادا کریں گے، جن کی میزبانی کی بدولت اس شو کے گزشتہ سیزن نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔بگ باس کے گیارہویں سیزن کو آن ایئر کرنے کی تاریخ کا اعلان تو نہیں کیا گیا، تاہم امکان ہے کہ اسے رواں برس کے آخر تک آن ایئر کیا جائے گا۔

بھارتی نجی ٹی وی کے سی ای او راج نایک نے اپنے ٹوئٹر پر بگ باس 11 کے سیزن کی پرومو ویڈیو جاری کی، جس میں سلمان خان یہ اعلان کرتے نظر آ رہے ہیں کہ شو کے 11 ویں سیزن کے لیے انٹریز بھیجنا شروع کی جائیں۔خیال رہے کہ بگ باس میں خصوصی ایپ ووٹ (Voot) کے ذریعے رجسٹریشن کرائی جاتی ہے۔

'