آئندہ 2سے3 روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، محکمہ موسمیات

 آئندہ 2سے3 روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، محکمہ موسمیات
کیپشن: مشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت50 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے،فائل فوٹو

محکمہ موسمیات کی پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرمی کی پیشگوئی، آئندہ 2سے3 روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے
اسلام آباد :محکمہ موسمیات نے پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 2سے3 روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :- مائنس ون کی جگہ مائنس ٹو کیاجارہا ہے

پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں، خیبرپختونخوا اورکشمیر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ جبکہ اندرون سندھ، جنوبی اور وسطی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت50 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہاتاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔