'ریحام کی کتاب سے متعلق عمران یا ان کے لوگوں کو معلوم ہو گا'

'ریحام کی کتاب سے متعلق عمران یا ان کے لوگوں کو معلوم ہو گا'

قبل از وقت انتخابات میں دھاندلی کا آغاز اس وقت سے ہوا جب مجھے مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے ہٹایا گیا، نواز۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران نواز شریف نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات میں دھاندلی کا آغاز اس وقت سے ہوا جب مجھے مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے ہٹایا گیا اور مجھے زندگی بھر کے لئے نااہل کیا گیا۔

 

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہر بات پر از خود نوٹس لیا جاتا ہے جب مسلم لیگ (ن) کے لوگوں کو دوسری جماعتوں میں شامل کیا جاتا ہے تو کوئی نوٹس نہیں ہوتا۔

 

مزید پڑھیں: مائنس ون کی جگہ مائنس ٹو کیاجارہا ہے ، ڈاکٹرفاروق ستار

نواز شریف نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ہمارے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ سے محروم کر دیا گیا اور کیا کوئی ایسی مثال موجود ہے کہ پارٹی ٹکٹ سے محروم کیا گیا ہو۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ تبدیلی کو کوئی روک نہیں سکتا اور تبدیلی آ کر رہے گی جو ملک کے لیے ناگزیر ہے۔

ریحام خان کی کتاب سے متعلق سوال پر نواز شریف نے کہا کہ ریحام خان کی کتاب سے متعلق عمران خان یا ان کے لوگوں کو معلوم ہو گا مجھے نہیں۔ اس سے متعلق صرف اخباروں میں پڑھ رہا ہوں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں