آسٹریلیا کی ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سراءویمنز فٹ بال ایونٹس میں حصہ لے سکے گی

آسٹریلیا کی ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سراءویمنز فٹ بال ایونٹس میں حصہ لے سکے گی
کیپشن: 28 سالہ ہانا مونسی اس سے قبل کینبرا میں مقامی سطح پر فٹ بال کھیل چکی ہیں،فوٹو سوشل میڈیا

میلبورن: آسٹریلین فٹ بال لیگ (اے ایف ایل) نے پہلی مرتبہ خواجہ سراءفٹ بالر کو ملکی سطح کے ویمنز فٹ بال ایونٹس کھیلنے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :-آئندہ 48 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ جانیئے 
 

28 سالہ ہانا مونسی اس سے قبل کینبرا میں مقامی سطح پر فٹ بال کھیل چکی ہیں تاہم امید ہے کہ اب وہ رواں سال وکٹوریہ میں فٹ بال میدان میں اتریں گی۔ اے ایف ایل کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہم چاہتے ہیں کہ ہر کوئی آسٹریلین رولز فٹ بال کھیلنے کے قابل ہو سکے۔ 2015ءمیں جنڈر ٹرانزیشن سے قبل مونسی آسٹریلین مینز ہینڈ بال ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز بھی پا چکی ہیں۔

آسٹریلیا میں آسٹریلین رولز فٹ بال سب سے زیادہ شائقین کی شرکت اور ٹی وی پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ایونٹ ہے اور اس میں دو ٹیمیں 18 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوتی ہیں۔