ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے
کیپشن: عیدالفطر کا چاند نظر آنے کے بعد اعتکاف ختم کیا جائیگا۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: گزشتہ شب رب کی خوشنودی کیلئے ملک بھر کے ہر چھوٹے بڑے شہر، قصبوں و دیہاتوں کی مساجد میں لاکھوں فرزندان توحید اعتکاف میں بیٹھ گئے۔ عیدالفطر کا چاند نظر آنے کے بعد اعتکاف ختم کیا جائیگا۔ صوبائی دارالحکومت کی بڑی مساجد میں معتکفین کیلئے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔

لاہور کی بادشاہی مسجد اور جامع مسجد القادسیہ چوبرجی میں امسال بھی سینکڑوں مرد و خواتین اعتکاف میں بیٹھے ہیں۔ محکمہ اوقاف کے زیرانتظام مساجد میں بھی ہزاروں افراد اعتکاف میں بیٹھے ہیں۔

مزید پڑھیں: 'ریحام کی کتاب سے متعلق عمران یا ان کے لوگوں کو معلوم ہو گا'

رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ شروع ہوتے ہی مساجد میں رش پہلے سے بہت بڑھ جائیگا۔ طاق راتوں میں معتکفین خصوصی عبادت کریں گے اور کشمیر و فلسطین سمیت دیگر خطوں کے مظلوم مسلمانوں کیلئے دعائیں کی جائیں گی۔

آخری عشرہ کی طاق راتوں میں ساری رات اﷲ کے حضور عبادات کرتے ہوئے اپنی حاجات و مناجات پیش کی جائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں