نگران وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

نگران وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: نگران وزیر اعظم اور آرمی چیف کی پہلی ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی۔۔۔فوٹو/بشکریہ آئی ایس پی آر

اسلام آباد: نگران وزیراعظم ناصر الملک سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔نگران وزیر اعظم اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پہلی ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی جس میں پاک فوج کے سربراہ نے جسٹس (ر) ناصر الملک کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: نگران وزیر اعلی پنجاب کی تقرری کا معاملہ الیکشن کمیشن کے سپرد

نگران وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں ملکی سلامتی، پیشہ وارانہ امور اور ملکی سیاسی معاملات پر بات چیت کی گئی جبکہ آرمی چیف کی جانب سے نگران وزیراعظم کو انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

یاد رہے کہ نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک وفاقی حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد وزیراعظم مقرر کیے گئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں