محمد عامر کو سکاٹ لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں آرام دیئے جانے کا امکان

محمد عامر کو سکاٹ لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں آرام دیئے جانے کا امکان
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور : سکاٹ لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران فاسٹ باولر محمد عامر کو ریسٹ دینے کا قوی امکان ہے ،انتظامیہ محمد عامر کو انجری کے علاوہ تھکاوٹ سے بچانے کیلئے کوشاں ہے اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی نئے پلیئرز کو آزمانے کے خواہش مند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کے وسط میں ایڈنبرا میں سکاٹ لینڈ کیخلاف ہونے والے دو ٹی ٹونٹی میچوں کے دوران قومی کرکٹ ٹیم اپنے فاسٹ باو لر محمد عامر کے بغیر میدان سنبھالے گی۔پی سی بی ذرائع کے مطابق فاسٹ باو لر کو انجری اور تھکاوٹ سے بچانے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ لارڈز میں چار وکٹیں لے کر فتح میں اپنا حصہ ڈالنے والے محمد عامر لیڈز میں کوئی نمایاں کارنامہ نہیں دکھا سکے تھے اور اسی میچ کے دوران ان کے کندھے میں تکلیف کا بھی انکشاف ہوا جس پر لیجنڈری فاسٹ باو¿ لر وسیم اکرم کی جانب سے بھی ان پر تنقید کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔محمد عامر کسی سینئر کی بات سننے کو تیار نہیں، وسیم اکرم 

ذرائع کے مطابق محمد عامر کو سکاٹ لینڈ کیخلاف میچز کیلئے پندرہ رکنی سکواڈ میں شامل تو کیا گیا ہے لیکن قدرے کمزور سکاٹش ٹیم کے خلاف نئے اور نوجوان پلیئرز کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے کیونکہ قومی ہیڈ کوچ مکی آرتھر چاہتے ہیں کہ نوجوان کرکٹرز بھی انگلش کنڈیشنز سے آگاہی حاصل کریں اور امکان ہے کہ عثمان شنواری کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی کو سکاٹ لینڈ کے خلاف چانس ملے گا۔

    نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں