'اصغر خان کیس میں اگر آئی ایس آئی ملوث ہے تو اسکا جواب انہوں نے خود دینا ہے'

'اصغر خان کیس میں اگر آئی ایس آئی ملوث ہے تو اسکا جواب انہوں نے خود دینا ہے'
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ الزام ہے کہ اصغر خان کیس میں آئی ایس آئی نے سیاست دانوں کو پیسہ دیئے، ہم الزام لگائیں تو کہتے ہیں ملک دشمن ہیں، اگر آئی ایس آئی ملوث ہے تو اسکا جواب انہوں نے خود دینا ہے۔

بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء جاوید ہاشمی نے کہا کہ مجھے کل رات سپریم کورٹ میں پیشی کا نوٹس ملا اس لیے حاضر ہوا۔ وکیل بھی بھیج سکتا تھا مگر عدلیہ کے احترام میں خود پیش ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ الزام لگایا گیا ہے کہ اصغر خان کیس میں آئی ایس آئی نے سیاست دانوں کو پیسہ دیئے، ہم الزام لگائیں تو کہتے ہیں ملک دشمن ہیں، اگر آئی ایس آئی ملوث ہے تو اسکا جواب انہوں نے خود دینا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چوہدری نثار نے این اے 59 کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے
 جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ مجھے جیل میں ڈالا گیا ایف آئی اے نے تحقیقات کیں، میرا نام کہاں سے آیا، کیسے آیا، پھر بھی پانچ سال سزا بھگتی۔ میرا نام پیپلز پارٹی نے اس کیس میں ڈالا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے سامنے آج بھی کھڑا ہو کر کہا میں حاضر ہوں۔ یہ جھوٹا الزام ہے اسکو غلط ثابت کرنے کے لیے آج یہاں آیا ہوں۔ جو لوگ پورے ملک میں آپکی جنگ لڑ رہے ہیں وہ ایسا کام کیوں کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: امریکی ڈرون طیاروں کا ایران میں خفیہ تنصیبات کا انکشاف
 جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اس ملک میں الیکشن میں دھاندلی ہوتی رہی ہے، یہ نواز شریف کا کام نہیں۔ خفیہ ہاتھ ہمیشہ سیاست دانوں کو استعمال کر کے پھینک دیتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں