شاہد آفریدی کی چیف جسٹس ثاقب نثار سے بڑی اپیل

شاہد آفریدی کی چیف جسٹس ثاقب نثار سے بڑی اپیل
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور : قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راو¿ نڈر شاہد خان آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے انتہائی لازمی اپیل کردی ہے۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ” چیف جسٹس میاں ثاقب نثار صاحب کو شاباش ،جس بہترین طریقے سے وہ عوام کی خدمت کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے، ان کے اچانک دورں سے کافی بہتری آئی ہے مگر ایک مشورہ بھی ہے کہ اگر ٹائم نکال کر وہ نچلے عدالتوں کا بھی ایسے اچانک دورہ کرسکیں تاکہ ان کے ادارے کی کالی بھیڑوں کو ٹھکانے لگا یا جاسکے“۔

63eea2c766f9c2acab030266877d12d2


 

یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔کسی سیاستدان کو سرکاری گاڑیوں پر انتخابی مہم نہیں چلانے دیں گے، چیف جسٹس


یاد رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے عہدہ سنبھالنے کے بعد عوامی مسائل کی جانب بے انتہا توجہ دی ہے اور روز مرہ کی عام شکایتوں پر بھی سوموٹو ایکشن لے کر عام آدمی کو ریلیف دلوایا ہے۔ چیف جسٹس کے ان اقدامات پر اشرافیہ اور ان کے حامی خوش دکھائی نہیں دیتے ہیں اوریہی رونا روتے رہتے ہیں کہ چیف جسٹس نچلی عدالتوں کو ٹھیک کرنے کی بجائے حکومت کو روز مرہ کے معاملات کے سلسلے میں عدالت میں طلب کیے رکھتے ہیں جس سے حکومت چلانا انتہائی مشکل ہوگیا ہے ۔

    نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں