چین سے 2020 تک غربت کا خاتمہ کردیا جائے گا ،چینی نائب وزیراعظم

چین سے 2020 تک غربت کا خاتمہ کردیا جائے گا ،چینی نائب وزیراعظم
کیپشن: فوٹو بشکریہ یاہو

شی جیا ژوانگ: چین کے نائب وزیراعظم ہو چن ہوا نے کہا ہے کہ غربت کے خلاف جنگ جیتنے کےلئے ریلیف پروگرام کی بہتر طور پر نگرانی کی جائے ۔ مقامی حکام کو اس کام کی باقاعدگی سے نگرانی کرنی چاہیے تاکہ غربت کے خاتمے کےلئے کئے گئے اقدامات کو مزید موثر بنایا جا سکے۔

وہ یہاں غربت میں کمی کے حوالے سے بات چیت کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ 2017کے اختتام تک چین میں 30.46ملین افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہے تھے ، حکومت نے 2020کے خاتمے تک غربت کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے اور اب چین غربت کے خلاف آخری جنگ لڑ رہا ہے۔

انہوں نے تمام افسران پر زوردیا کہ وہ سالانہ پروگرام پر مکمل عمل درآمد کریں اور لوگوں کو غریب خاندانوں کی مدد کےلئے زیادہ سے زیادہ کام کریں اور غربت کے خاتمے کے پروگراموں میں کسی بھی طرح کی بدعنوانی اور کرپشن کے خلاف کریک ڈاﺅن کر کے اس کا خاتمہ کیا جائے ۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ کئی گھروںمیں بھی گئے اور انہوں نے غربت میں کمی کے پروگرام کا جائزہ لیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: امریکی ڈرون طیاروں کا ایران میں خفیہ تنصیبات کا انکشاف
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں