ریحام خان نے عمران خان پر ایک اور گناؤنا الزام عائد کر دیا

ریحام خان نے عمران خان پر ایک اور گناؤنا الزام عائد کر دیا
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد :ریحام خان نے عمران خان پر ایک اور گھناؤ نا الزام عائد کر دیا۔ریحام خان کا کہنا تھا کہ عمران خان اسلامی ووٹ بینک کواقتدار میں آنے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ ریحام خان نے تحریکِ انصاف میں جنسی تعلقات کو سیاسی عہدوں کیلئے استعمال کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔"

ریحام خان نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اسلامی ووٹ بینک کواقتدار میں آنے کیلیے استعمال کر رہے ہیں۔پاکستان ایٹمی ملک ہے اورایسے شخص کے ہاتھوں میں اقتدار دینا انتہائی خطرناک ہے۔ میں اس مرتبہ تحریک انصاف کوووٹ نہیں دوں گی۔ اپنی کتاب میں درج مبینہ جنسی الزامات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ بات کی کہ کیسے جنسی دباوکو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ میں نے کتاب میں جنسی ہراسگی کی بات کی ہے۔جنسی ہراسگی کے کئی کیسوں کا براہ راست تحریک انصاف سے تعلق ہے۔

29a712121bad703317c6292a655d9854



انہوں نے کہا کہ عمران خان براہ راست اقربا پروری اور جنسی ہراسگی میں ملوث ہیں۔ریحام خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہمیشہ کمزورسیاستدان رہے ہیں اس لیے فوج کو سامنے آنا پڑتا ہے۔

    نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں