ریحام کی کتاب کیخلاف جمائما بھی میدان میں آگئیں، ہتک عزت کے دعویٰ کا اعلان

ریحام کی کتاب کیخلاف جمائما بھی میدان میں آگئیں، ہتک عزت کے دعویٰ کا اعلان
کیپشن: جمائما بھی عمران خان کے حق میں میدان آ گئیں ، فوٹو فائل

لندن : پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب کے چرچے اس وقت ہر طرف ہیں اور مبینہ مسودے میں لگائے گئے الزامات کے پیش نظر وسیم اکرم ،زلفی بخاری ، انیلہ خواجہ انہیں قانونی نوٹس بھجوا چکے ہیں تاہم اب جمائمہ گولڈ سمتھ بھی میدان میں آ گئیں اور انہوں نے بڑااعلان کر دیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ریحام خان نے عمران خان پر ایک اور گناؤنا الزام عائد کر دیا
   

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں اُن کا کہنا تھاکہ ریحام خان کی کتاب برطانیہ میں شائع نہیں ہوسکتی اس بات کی یقین دہانی بھی کروائی گئی تاہم اگر اس کی خلاف ورزی ہوئی تو ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گی۔جمائما نے اعلان کیا کہ اگر کتاب شائع ہوئی تو اپنے 16 سالہ بیٹے کو فریق بنا کر نجی زندگی میں دخل اندازی پر ریحام کے خلاف مقدمہ درج کروں گی۔

8b9b2d0bb98746c8e78abea200d76f38

واضح رہے کہ عمران خان سے علیحدگی کے بعد ریحام خان نے اعلان کیا تھاکہ وہ اپنی نجی زندگی سے متعلق کتاب لکھیں گی جو اب مکمل ہوچکی اور آئندہ چند دنوں میں اس کی رونمائی متوقع ہے۔تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کتاب کی اشاعت کے پیچھے مسلم لیگ ن ملوث ہے اس لیے اسے الیکشن سے دو ماہ قبل سامنے لایا جارہا ہے تاکہ تحریک انصاف کی ساکھ کو متاثر کیا جاسکے۔

    نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں