اصغرخان کیس : نوازشریف نے بیرسٹر محمد منور دگل کی خدمات حاصل کرلیں

اصغرخان کیس : نوازشریف نے بیرسٹر محمد منور دگل کی خدمات حاصل کرلیں

فوٹو: فائل

اسلام آباد : نوازشریف نے اصغرخان کیس میں جواب داخل کرنےکا فیصلہ کر لیا۔ نوازشریف نے بیرسٹر محمد منور دگل کی خدمات حاصل کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق اصغر خان عمل درآمد کیس، نواز شریف عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔سپریم کورٹ نے دو مواقع پر نواز شریف کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔اس حوالے سے اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنے لیے وکیل کا بندوبست کر رہے ہیں۔جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت کا حکم ہے، ہر کسی کو پیش ہونا ہو گا۔نواز شریف کو ہر صورت شامل تفتیش ہونا پڑے گا۔پھر نہ کہا جائے کہ ہمیں سنا نہیں گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔اصغرخان کیس:سپریم کورٹ نے نوازشریف کوکل طلب کرلیا


تاہم تازہ ترین پیش رفت کے مطابق نوازشریف نے اصغرخان کیس میں جواب داخل کرنےکا فیصلہ کر لیا۔نوازشریف نے بیرسٹر محمد منور دگل کی خدمات حاصل کیں ہیں۔بیرسٹر محمد منور دگل نے اپنا وکالت نامہ عدالت میں جمع کروا دیا۔