پاکستان ریلویز نے عید الفطر پر 5 خصوصی ٹرینوں کے شیڈول کو حتمی شکل دیدی

پاکستان ریلویز نے عید الفطر پر 5 خصوصی ٹرینوں کے شیڈول کو حتمی شکل دیدی
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد : پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے لئے ملک کے مختلف شہروں کے درمیان چلائی جانے والی 5 خصوصی ٹرینوں کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے، 12 جون سے پہلی ٹرین چلے گی۔

تفصیلات کے مطابق پہلی عید سپیشل ٹرین 12 جون کو کراچی سٹی سے دن گیارہ بجے روانہ ہوکر خانیوال، فیصل آباد، سرگودھا، لالہ موسیٰ، ملکوال، راولپنڈی، اٹک سٹی سے ہوتی ہوئی 13 جون رات 10 بجکر 30 منٹ پر پشاور کینٹ پہنچے گی۔ دوسری ٹرین کوئٹہ سے 12 جون دن 11 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہو کر جیکب آباد، ملتان کینٹ، خانیوال، لاہور سے ہوتی ہوئی 13جون رات 8 بجے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عید الفطر کے موقع پر سعودی عرب میں 10 تعطیلات
  

تیسری ٹرین کراچی کینٹ سے 13 جون صبح 11 بجے روانہ ہو کر رحیم یار خان، خانیوال، فیصل آباد سے ہوتی ہوئی 14 روز صبح 10 بجے لاہور پہنچے گی۔ چوتھی ٹرین راولپنڈی سے 14 جون صبح سات بجے روانہ ہو کر اٹک سٹی، جنڈ، داوئو خیل، کوٹ ادو، مظفر گڑھ سے ہوتی ہوئی اسی رات 10 بجکر 30 منٹ پر ملتان کینٹ پہنچے گی۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: چوہدری نثار نے این اے 59 کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں