ریحام خان کی کتاب سیاسی شعبدہ بازی ہے: شاہ محمود قریشی

ریحام خان کی کتاب سیاسی شعبدہ بازی ہے: شاہ محمود قریشی
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ریحام خان کی کتاب سیاسی شعبدہ بازی ہے، انہیں سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

ایک افطار ڈنر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ریحام خان ایک مہرہ ہیں جنہیں سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، ان کی کتاب سیاسی شعبدہ بازی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصغر خان کیس کا فیصلہ ضرور ہونا چاہئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پرویز مشرف نے عید الفطر کے بعد پاکستان واپسی کا فیصلہ کر لیا
  

شاہ محمود قریشی بولے کہ ملتان سے الیکشن لڑنا مریم نواز کا حق ہے، پارٹی نے اجازت دی تو ملتان کے ایک قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کے حلقہ سے الیکشن لڑوں گا، جبکہ پی پی 216، پی پی217 اور این اے 156 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عید الفطر کے موقع پر سعودی عرب میں 10 تعطیلات
  

وائس چیئرمین نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت کے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، عوام مسلم لیگ ن کی سیاست سے ناامید ہوچکے، پانی کے مسائل حل کرنے کیلئے واٹر پالیسی ہمارے منشور کا حصہ ہے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں