عیدالفطر کے دوسرے روز بھی عید کے رنگ مہکنے لگے

 عیدالفطر کے دوسرے روز بھی عید کے رنگ مہکنے لگے

لاہور: عیدالفطر کے دوسرے روز بھی عید کے رنگ مہکنے لگے ۔ مزے مزے کے پکوان تیار  ،کل کے میزبان آج مہمان بن گئے ۔

مختلف ڈشوں سے مہمانوں کی تواضع کی جائے گی ۔ دوسری جانب شہریوں نے تفریحی مقامات کا رخ بھی کرلیا ۔پلے لینڈ، چڑیا گھر اور دیگر پکنک پواینٹس پر فیملیز اپنے بچوں کے ساتھ جوق در جوق آنے لگیں ۔

بچے سیر سپاٹے کے ساتھ ساتھ چڑیا گھر میں ہاتھی، بندر اور پرندوں کے ساتھ خوب سیلفیاں بنانے میں مصروف ،پارکوں میں بھی جھولوں کے مزے لینے لگے ،دوستوں نے شام کو ایک دوسرے کے ہاں پارٹیاں سجانے اور باربی کیو کے پروگرام بھی بنا لئے ۔سینما وں میں لگی فلمیں بھی دیکھیں گے ۔