یو ٹیوب نے نسل پرستی وتعصب پر مبنی ویڈیوز پر پابندی لگا دی

یو ٹیوب نے نسل پرستی وتعصب پر مبنی ویڈیوز پر پابندی لگا دی


لندن: سماجی ویڈیو پلیٹ فارم ”یو ٹیوب“ نے نسل پرستی اور تعصب پر مبنی ویڈیوز پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا،

اس نئی پالیسی پر عمل درآمد آج سے ہو گا تاہم سسٹم میں مکمل فعالیت میں وقت لگے گا۔پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو یو ٹیوب پارٹنر پروگرام سے معطل کیا جائے گا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمر، جنس، نسل، خاندان، مذہب کی بنیاد پر تعاصب یا تفریق کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔گذشتہ ماہ پیرس میں عالمی رہنماو¿ں نے آن لائن انتہا پسندی کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نفرت انگیز تقاریر کے خلاف پالیسی سمیت یو ٹیوب ہمیشہ قوانین پر عمل پیرا رہی ہے۔یو ٹیوب انتظامیہ نے مزید کہا کہ نفرت انگیز تقاریر کے خلاف پالیسی میں ایک اور اقدام اٹھا رہے ہیں، اگلے چند ماہ کے دوران بتدریج پابندیوں کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔