بیوی بچوں کو مارنا جرم قرار دینے کے لیے شیخ الازہر کا قانون سازی کا مطالبہ

بیوی بچوں کو مارنا جرم قرار دینے کے لیے شیخ الازہر کا قانون سازی کا مطالبہ


قاہرہ : مصر میں شیخ الازہر ڈاکٹر احمد الطیب نے علمی انجمنوں، پارلیمانوں اور سینیٹوں پر زور دیا ہے کہ وہ مردوں کے ہاتھوں بیویوں اور بچوں کی مار پیٹ کو روکنے کے لیے غور و فکر کریں۔

الطیب کے مطابق اگرچہ شرائط کے دائرے میں رہتے ہوئے علامتی طور پر ضرب لگانا مباح ہے مگر حکمران کو چاہیے کہ اگر اس پر عمل درامد سے ضرر کا پہنچنا یقینی ہو تو پھر اس مباح امر پر بھی قیود لگائے۔

انہوں نے باور کرایا کہ شوہروں کے ہاتھوں مار پیٹ کا شکار ہونا بیویوں کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے۔لطیب نے اس آرزو کا اظہار کیا کہ وہ عرب اور اسلامی دنیا میں ایسی قانون سازی دیکھنا چاہتے ہیں جو ضرب لگانے یا مار پیٹ کو جرم قرار دے۔