اشتہاری قرار دئیے جانے والے اسحاق ڈار برطانیہ میں بڑی مشکل میں پھنس گئے

اشتہاری قرار دئیے جانے والے اسحاق ڈار برطانیہ میں بڑی مشکل میں پھنس گئے
کیپشن: Image Source : Facebook

لندن :اسحاق ڈار جن کو عدالت نے پہلے ہی اشتہاری ملزم قرار دیا ہو ا ہے اب خبر کے مطابق ان کا سفارتی پاسپورٹ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق علاج کی غرض سے برطانیہ میں مقیم اسحاق ڈار کیلئے ایک نئی مشکل کھڑی ہو گئی ،گزشتہ ماہ پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے جاری کیا گیا اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کا سفارتی پاسپورٹ بھی منسوخ کر دیا گیا ،سفارتی پاسپورٹ منسوخی کے بعد اسحاق ڈار کے پاس سفر کے لیے کوئی دستاویز موجود نہیں ہے۔

کچھ روز قبل ہی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے اسحاق ڈار کو 10 روز میں وطن واپس لانے کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے مسلسل غیر حاضری پر احتساب عدالت نے 11 دسمبر 2017 کو اسحاق ڈار کو اشتہاری ملزم قرار دے دیا جب کہ وہ لندن میں علاج کی غرض سے قیام پذیر ہیں۔