پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 93 ہزار سے بڑھ گئی، 1935 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 93 ہزار سے بڑھ گئی، 1935 افراد جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں  کوروناوائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد چین سے بھی بڑھ گئی ہے اور 93 ہزار 983 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جب کہ ایک ہزار 935 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گنٹوں کے دوران 4 ہزار 734 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا سےمتاثرہ 32 ہزار 581 مریض صحتیاب ہو گئے۔پاکستان کا صوبہ پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 35 ہزار 308 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 34 ہزار 889، خیبرپختونخوا 12 ہزار 459، بلوچستان 5 ہزار 776، اسلام آباد 4 ہزار 323، آزادکشمیر 331 اور گلگت بلتستان میں 897 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 659 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 615، خیبر پختونخوا میں 541، اسلام آباد میں 45، گلگت بلتستان میں 13، بلوچستان میں 54 اور آزاد کشمیر میں 8 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 185 ٹیسٹ کیے گئے گئے جب کہ مجموعی طور پر 6 لاکھ 60 ہزار 508 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوگا اور اموات بھی بڑھیں گیں۔انہوں نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسزاوراموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔  معاون خصوصی نے کہا کہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پر بھی مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔ ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے گنجان آباد علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ پاکستان میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ اور جون میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آسکتے ہیں۔