سابق وزیراعظم نوازشریف کی ایک اور تصویر منظرعام پر آگئی

سابق وزیراعظم نوازشریف کی ایک اور تصویر منظرعام پر آگئی

لندن :سابق وزیراعظم نوازشریف کی اپنے صاحبزادے حسن نواز کے ہمراہ ایک اور تصویر منظرعام پر آگئی ہے۔


گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن کے کافی شاپ میں خاندان کے افراد کے ساتھ بیٹھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔اس پر نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہہ نواز شریف کی تصویر جاری کرنے کا مقصد تشہیر نہیں بلکہ تذلیل تھا جو ہر بار کی طرح الٹا ہو گیا۔

اب سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹے حسن نواز کے ہمراہ ایک اور تصویر منظرعام پر آئی ہے۔

تصویر میں نوازشریف، حسن نواز کے ہمراہ پارک لین پر چہل قدمی کرتے نظر آرہے ہیں۔ ڈاکٹروں نے نوازشریف کو روزانہ ایک گھنٹہ واک کرنے کی ہدایت کررکھی ہے۔ خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف 19 نومبر 2019 سے علاج کیلئے لندن میں مقیم ہیں