کورونا مزید 97 زندگیاں نگل گیا، اب تک 1935 اموات، 93 ہزار 983 متاثر

کورونا مزید 97 زندگیاں نگل گیا، اب تک 1935 اموات، 93 ہزار 983 متاثر


لاہور : پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 93 ہزار 983 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 97 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد ایک ہزار 935 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 734 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 35 ہزار 308، سندھ میں 34 ہزار 889، خیبر پختونخوا میں 12 ہزار 459، بلوچستان میں 5 ہزار 776، گلگت بلتستان میں 897، اسلام آباد میں 4 ہزار 323 جبکہ آزاد کشمیر میں 331 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 6 لاکھ 60 ہزار 508 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 185 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 32 ہزار 581 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 97 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 935 ہوگئی۔ سندھ میں 615، پنجاب میں 659، خیبر پختونخوا میں 541، گلگت بلتستان میں 13، بلوچستان میں 54، اسلام آباد میں 45 اور آزاد کشمیر میں 8 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔