صوبہ سندھ میں 7 جون سے انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا اعلان  

Announcing the launch of anti-polio campaign in Sindh province from June 7
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی: صوبہ سندھ  میں‌ رواں ماہ 7 جون سے انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس مہم کے تحت پانچ سال کی عمر تک تقریباً 94 لاکھ بچوں کو پولیو سے حفاظت کے ٹیکے پلائے جائیں گے۔

تفصیل کے مطابق اس سلسلے میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیر صدارت گزشتہ روز ایک اہم اجلاس ہوا جس میں سندھ کے چیف سیکرٹری سندھ سمیت اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔ اجلاس میں صوبے بھر میں پولیو ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کے بارے میں غوروخوص کیا گیا۔

اجلاس صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبہ سندھ کے تیس اضلاع نے اس سلسلے میں اجلاس منعقد کئے ہیں۔ پولیو ورکرز کی ویکسی نیشن مہم کیلئے خصوصی تربیت کی گئی ہے، انھیں کو کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی ماسکس، پی پی ایز سمیت ضروری چیزیں اور سہولیات دی فراہم کی جائیں گی۔

صوبائی وزیر نے اجلاس میں شریک تمام ڈپٹی کمشنرز کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ پولیو مہم بھرپور انداز میں چلانے کیلئے ہدف مقرر کریں، انھیں سو فیصد رزلٹ چاہیں۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب میں چیف سیکریٹری سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اہنے بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانے کیلئے انھیں قطرے پلائیں اور ورکرز کیساتھ بھرپور تعاون کریں۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے عوام کی آگاہی اور شعور بڑھانے کیلئے سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور سماجی طور پر متحرک افراد سے تعاون مانگنے کی پیش کش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس طرح سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کو رضامند کر سکتے ہیں۔انہوں نے تمام والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں۔