سندھ میں دکانیں رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت

سندھ میں دکانیں رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت
کیپشن: سندھ میں دکانیں رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت
سورس: file

کراچی: سندھ میں تاجروں کو دکانیں رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت دے گی گئی ہے۔ آؤٹ ڈور ڈائیننگ رات 12 بجے تک ہوگی۔ 

  

نیو نیوز کے مطابق دکانیں کھولنے کا فیصلہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس پر صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی کہ   5 جون کو کراچی میں کیسز کی شرح 8.5 فیصد تھیں ۔یکم جون کو کراچی میں 12.45 فیصد کیسز تھیں،،5 جون کو حیدرآباد میں 11.06 فیصد کیسز تھیں۔30 مئی سے 5 جون تک  کراچی شرقی میں 18 فیصد ، ضلع وسطی میں 11 فیصد ، ملیر اور ضلع جنوبی میں 10 فیصد کیسز تھے۔اس وقت کراچی میں 79 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں؛۔شہید بے نظیر آباد میں 2 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر کہا کہ  تمام دکانوں کے اسٹاف کو ویکسین  لازمی کرانا ہوگی۔15 دن بعد دکانوں  کے اسٹاف کے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹس  چیک کیے جائیں گے۔آؤ ڈور ڈائننگ  کی رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔آؤٹ ڈور ڈائننگ  پر لوگوں کے درمیان فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اگلے 3 مہینوں میں 18 ملین لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف دیا۔

  

اجلاس میں صوبائی وزراء ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو ، سعید غنی، ناصر شاہ، جام اکرام، مرتضیٰ وہاب ، قاسم سراج سومرو، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، آئی جی پولیس مشتا ق مہر، اے سی ایس ہوم عثمان چاچڑ ، ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، صوبائی سیکریٹریز ، احمد بخش ناریجو، ریاض الدین ناریجو، ڈاکٹر باری ، ڈاکٹر فیصل ، ڈبلیو ایچ او کی ڈاکٹر سارا، ڈاکٹر قیصر سجاد، ڈبلیو ایچ او اور رینجرز کے نمائندے شریک ہوئے۔