دلیپ کمارکو ہسپتال منتقل کردیا گیا

دلیپ کمارکو ہسپتال منتقل کردیا گیا
سورس: file photo

ممبئی ،بھارتی سپرسٹار دلیپ کمار کوطبعیت خراب ہونے پر پھر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کو سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔

دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے بتایا کہ انہیں گزشتہ دنوں سے سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی، جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹرز کی نگرانی میں ان کا علاج جاری ہے۔ سائرہ بانو نے اداکار کے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ جی کو اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں تاکہ وہ جلد مکمل طور پر صحتیاب ہوسکیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے ٹریجڈی کنگ کے نام سے مشہور تجربہ کار اداکار دلیپ کمار کا کیریئر چھ دہائیوں پر محیط ہے، انہوں نے اپنے کیریئر میں 65 سے زائد فلموں میں اداکاری کی ہے۔