نائجیریا میں ٹویٹر کی سروس غیر معینہ مدت کے لئے معطل کردی گئی

نائجیریا میں ٹویٹر کی سروس غیر معینہ مدت کے لئے معطل کردی گئی
سورس: file photo

نائجر،صدر کی ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے پر نائجیریا میں ٹوئٹر سروس غیر معینہ مدت تک معطل کردی گئی۔

خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائجیرین صدر محمد بوہاری نے اپنی ٹوئٹ میں مقامی علیحدگی پسندوں کو سزا دینے کی دھمکی دی تھی جس کے نتیجے میں وہ ٹوئٹر قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے تھے۔

  دو روز قبل ان کی ٹوئٹ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ نے ڈیلیٹ کردیا تھا۔

ٹوئٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ نائجیریا کی حکومت کی جانب سے آپریشن کی معطلی کے بارے میں ٹوئٹر کو شدید تشویش ہے اور وہ اس بارے میں تحقیقات کررہا ہے۔