دلہن ایک ، دلہے دو، بھارت میں غیرمعمولی واقعہ، تحقیقات جاری

دلہن ایک ، دلہے دو، بھارت میں غیرمعمولی واقعہ، تحقیقات جاری

نئی دہلی ،دلہن کی بارات آنا ایک روائت ہے لیکن ایک وقت میں دلہن کی دوباراتیں ناممکن لگتا ہے لیکن بھارت میس ایسا ہوا ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق   ریاست اتر پردیش میں شادی کے دن دلہن کے گھر ایک  کی بجائے دودلہے بارات لے کر پہنچ گئے ۔ 

  سرن گاؤں کی رہائشی موہانی کی شادی پھولن پور گاؤں کے رہائشی ببلو کے ساتھ طے کی گئی تھی، منصوبے کے عین مطابق ببلو باراتیوں کے ہمراہ جب موہانی کے گھر پہنچے تو عین بارات کے استقبال کے وقت موہانی کے گھر حیات نگر کے رہائشی اجیت بھی باراتیوں کے ہمران آن پہنچے ۔

 بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اجیت اور موہانی کی پہلے سے دوستی تھی تاہم موہانی کے اہل خانہ کی جانب سے اجیت سے شادی کے انکار پر موہانی کی شادی ببلو سے طے کردی گئی۔

جب موہانی کی ببلو سے شادی کی اطلاع اجیت کو ملی تو اجیت نے بھی اسی دن اور اسی وقت موہانی کے گھر بارات لے جانے کا فیصلہ کیا، تاہم اس غیر معمولی صورتحال نے شادی کی تقریب میں ایک ہنگامہ برپا کردیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق موہانی نے ایک دولہا (ببلو )کو ہار پہنایا جب کہ دوسرے دولہا(اجیت ) سے شادی کرکے رخصت ہوگئی جس پر پہلے دولہا کے گھر والے طیش میں آگئے اور ہنگامہ کردیا۔

بعد ازاں پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے لڑکی کے والد اور انکل سمیت اجیت کے اہل خانہ کو حراست میں لے لیا، پولیس کی جانب سے تفتیش کاسلسلہ جاری ہے۔