پانی کی تقیسم پر سندھ کے تحفظات موجود ہیں ، ناصر شاہ

پانی کی تقیسم پر سندھ کے تحفظات موجود ہیں ، ناصر شاہ
سورس: file photo

کراچی ،صوبہ سندھ کے وزیراطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم پر سندھ کے تحفظات دورنہیں کیے گئے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھاکہ صوبےمیں پانی کی قلت کا مسئلہ سنگین ہوچکا ہے اور کاشت متاثر ہوئی تو ملک کی معیشت پر بھی اثر پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پانی کی تقسیم پر سندھ کے تحفظات دورنہیں کیے گئے اور اس وقت بھی صوبے کو 35 فیصد پانی کی کمی کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ چیئرمین ارسا کا پانی کی برابر تقسیم کا اعلان ابھی صرف اعلان ہی ہے، اس ہر عمل نہیں ہوسکا۔

ناصر شاہ کا کہنا تھاکہ ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق کراچی میں 6 واٹر ہائیڈرینٹ چلائے جارہے ہیں، کراچی میں پانی کے منصوبے کے فور سندھ حکومت کا کام مکمل ہے۔