گلوکار نعیم الحسن ببلو انتقال کرگئے

گلوکار نعیم الحسن ببلو انتقال کرگئے
سورس: file photo

لاہور ، ریڈیو ٹی وی سٹیج کے معروف گلوکار نعیم الحسن ببلو انتقال کرگئے ۔ نعیم الحسن ببلو کی عمر 58 برس تھی اور وہ جگر کے عارضے میں مبتلا تھے ۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سینئر گلوکار نعیم الحسن ببلو کو طبعیت خراب ہونے پر مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا انتقال ہوگیا ۔ 

خوش شکل خوش لباس نعیم الحسن ببلو  غزل گیت اور پوپ گلوکاری پر عبور رکھتے تھے ۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان پر متعدد گیت گائے ۔ 

وہ الائیڈ بینک کے سابق آفیسر رہے اور  زکریا یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف  میوزیکالوجی اور ملتان آرٹس کونسل میں موسیقی کی تعلیم دیتے رہے۔نعیم الحسن ببلو نے ملتان میں میوزیکل گروپ  بھی بنایا تھا جس نے انگلینڈ، ناروے اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی ملکوں میں پرفارم کیا ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ نعیم الحسن ببلو  کچھ ہی عرصہ میں اپنے دوچھوٹے بھائیوں  اعظم بلوچ اور خلیل بلوچ کی موت سے کافی غمزدہ اور ڈپریشن کا شکار رہتے تھے ۔