ٹیکس چوری کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی واک ،سیاسی ،سماجی اور شوبز شخصیات کی شرکت

Tax in Pakistan,FBR

اسلام آباد: ملک میں جاری غیر قانونی سگریٹوں کی تجارت سے ہونے والی ٹیکس چوری کے خلاف غیر سرکاری تنظیم "بہتر پاکستان" کی جانب سے اسلام آباد میں ہمقدم کے عنوان سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ ٹیکس چوری کے خلاف واک شو بز ستاروں اور سیاستدانوں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس واک کا مقصد سگریٹ انڈسٹری میں ہونے والی سالانہ 70 ارب روپے کی چوری کے حوالے سے عوام کو آگاہ کرنا تھا۔ 

ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں بکنے والا ہر تیسرا سگریٹ غیر قانونی ہے۔ غیر قانونی سگریٹوں کو بنانے اور فروخت کرنے میں مقامی سگریٹ کمپنیوں کا بڑا ہاتھ ہے جوکہ ٹیکس چوری کے زریعے قومی خزانے کو اربوں کا ٹیکہ لگانے میں مصروف ہیں۔ 

واک کے منتظمین کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ سگریٹ سیکٹر سے اکٹھے ہونے والے ٹیکس میں 98 فیصد دو  ملٹی نیشنل کمپنیاں ادا کرتی ہیں جبکہ ان کمپنیوں کا مارکیٹ شئیر صرف 60 فیصد ہے۔ باقی 40 فیصد مارکیٹ شئیر سے صرف 2 فیصد ٹیکس موصول ہو رہا ہے۔ اس اہم مسئلے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھی متعدد بار زکر سامنے آیا ہے سور وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت بھی جاری کی کہ سگریٹ انڈسٹری میں ہونے والی اربوں کی چوری کو روکنے کے کیے تمام تر اقدامات کیے جائیں۔ 

واک کے شرکاء نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے، غیر قانونی سگریٹ کی تجارت میں ملوث عناصر کو خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تا کہ ملکی معیشت میں بہتری لائی جا سکے۔