پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم آج اسلام آباد پہنچے گی

پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم آج اسلام آباد پہنچے گی

لاہور: پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے ویسٹ انڈیز کی ٹیم آج اسلام آباد پہنچ رہی ہے، دونوں ٹیمیں پہلا میچ کھیلنے کیلئے 8 جون کو میدان میں اتریں گی۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پہنچنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے ملتان پہنچایا جائے گا جہاں دونوں ٹیمیں ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی۔ 

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کا ٹریننگ سیشن منگل کی شام ساڑھے چار سے رات 8 بجے تک ہو گا جبکہ اس سے قبل بابراعظم اور مہمان سکواڈ کے کپتان نکولس پورن میڈیا کانفرنسز کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا میچ 8 جون کو کھیلا جائے گا اور دوسرا میچ 10 جون کو ہو گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ اتوار 12 جون کو کھیلا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں