پٹرولیم مصنوعات میں دو بار اضافے کے بعد وزیر خزانہ نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی 

پٹرولیم مصنوعات میں دو بار اضافے کے بعد وزیر خزانہ نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی 

اسلام آباد:وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ملک میں مالیاتی ایمرجنسی کا کوئی اعلان نہیں کیا جا رہا ،ملک میں کوئی مالی ایمرجنسی نہیں ہے ۔

وزیر خزانہ مفتا ح اسماعیل نے عوام کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کے بعد مالی بحران سے نکل چکے ہیں ،ملک میں مالی ایمرجنسی سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا ہم نے کبھی اس بارے نہیں سوچا اور نہ ہی ہمارا ایسا کوئی ارادہ ہے ۔

انہوں نے کہا فارن اکائونٹس منجمد کرنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے ،سوشل میڈیا پر پھیلائی جانےو الی خبریں بے بنیاد ہیں ،روشن ڈیجیٹل اکائونٹس بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی پرائیویٹ لاکرز کو سیل کیا جا رہا ہے ۔

وزیر خزانہ نے کہا وزیراعظم سرکاری اخراجات بچانےکیلئےکفایت شعاری مہم کااعلان کریں گے،جس سے ملکی اخراجات میں نمایاں کمی واقع ہو گئی ،تاکہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے ۔