حکومت کیلئے خوشخبری ، ق لیگ اور پی ٹی آئی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے 

حکومت کیلئے خوشخبری ، ق لیگ اور پی ٹی آئی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے 
سورس: File

لاہور : اپوزیشن کی جماعتوں مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کے دو رہنما ٹویٹر پر آمنے سامنے آگئے ہیں ۔ مونس الہٰی اور اعجاز چودھری نے ایک دوسرے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ 

پی ٹی آئی کے سینیٹر اور سینئر رہنما اعجاز چودھری نے حمزہ شہباز اور ق لیگ کے رہنماؤں کی خبر شیئر کرتے ہوئے ق لیگ پر مرزا غالب کے شعر کا سہارا لیتے ہوئے تنقید کی۔ 

اعجاز چودھری نے کہا کہ ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ۔۔دیتے ہیں دھوکا یہ بازی گر کھلا ۔

اعجاز چودھری کی اس شاعرانہ تنقید کا جواب ق لیگ کے ایم این اے مونس الہیٰ نے دیا اور کہا کہ جیسے آزادی مارچ میں کچھ لیڈران نے تھانے میں جا کر گرفتاری دے دی تھی۔

واضح رہے کہ 25 مئی کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دن اعجاز چودھری نے اسلام آباد جانے سے بچنے کے لیے خود گرفتاری دے دی تھی۔ 

مصنف کے بارے میں