وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، بجٹ کی تیاری اور مہنگائی کی صورتحال پور غور ہوگا 

وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، بجٹ کی تیاری اور مہنگائی کی صورتحال پور غور ہوگا 
سورس: File

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔وفاقی بجٹ کی تیاری اور مہنگائی کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس کی بجائے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ہوگا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی ۔

اجلاس میں لوڈشیڈنگ پر بریفنگ اور اہم فیصلے لیے جائیں گے۔وفاقی کابینہ 3 جون کو ہونے والے ای سی سی فیصلوں کی توثیق کرے گی ۔الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ 2021 بھی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں