عمران خان کی ممکنہ گرفتاری ،پلان 2 منظر عام پر آگیا 

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری ،پلان 2 منظر عام پر آگیا 

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر کور کمیٹی میں پلان 2 بھی منظر عام پر آگیا جس کے تحت اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پورے میں فوری ردعمل دیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی زیر صدارت ہونے والی کور کمیٹی کے اجلاس میںجہاں حکومت سے نمٹنے کیلئے مختلف آرا پر تبادلہ خیال کیا گیا وہیں عمران خان کی گرفتاری سے متعلق بھی پلان بنا یا گیا ۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی قیادت کو ممکنہ گرفتاری پر اعتماد میں لیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کسی صورت حکومت کے سامنے نہیں جھکیں گے اور ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،ذرائع کے مطابق کورکمیٹی اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ حکومت نے مجھےگرفتار کرنے کا پلان بنایا ہے اطلاع ملی اسلام آباد پہنچنے پر گرفتارکیا جائے گا امپورٹڈحکومت سمجھتی ہےمیں ایسےڈرجاؤں گا اب کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

اجلاس میں عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کی صورت میں ملک بھر میں فوری ردعمل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ارکان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقبول سیاسی جماعت کےلیڈرکی گرفتاری حکومت کی بڑی بیوقوفی ہو گی معاشی طور پرتباہی کی طرف جاتی حکومت مزیدتباہی کرےگی گرفتارکیاگیاتوملک مزیدمعاشی بدحالی کی طرف جائے گا۔