عمران خان کو ہر صورت گرفتار کریں گے: رانا ثناء اللہ کا اعلان 

عمران خان کو ہر صورت گرفتار کریں گے: رانا ثناء اللہ کا اعلان 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان کو ضرور گرفتار کیا جائے گا۔ انہوں نے اسلام آباد پر چڑھائی کی ۔ بنی گالا کو کرپشن کا ہیڈکوارٹرز بنایا ہوا تھا ۔گوگی پیسے اکٹھے کرکے بشری بی بی اور عمران خان کو دیتی تھی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ عمران خان کے خلاف ہمارے پاس تمام ثبوت موجود ہیں۔ ہم ان ثبوتوں کو تو عدالت میں پیش کریں گے اور ہمارے ثبوتوں کو دیکھتے ہوئے عدالت نے عمران خان کی ضمانت مسترد کی تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ جب عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا تو کوئی ردعمل نہیں آئے گا۔ یہ جو خود کش حملوں کی بات کر رہے ہیں گرفتاری کے بعد نظر بھی نہیں آئیں گے۔ ملک میں انارکی کسی کو بھی پھیلانے نہیں دیں گے۔ وزیر اعلیٰ کے پی اور وزیر اعلیٰ جی بی نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی۔ 

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر میں چاہوں تو ابھی 5 ، 5 کلو ہیروئن ڈال کر انہیں جیل میں ڈال سکتا ہوں لیکن ہم پی ٹی آئی کی طرح جھوٹے کیس نہیں بنائیں گے اور ایسا کوئی مقدمہ نہیں بنائیں گے جس کے ثبوت میں تخلیق کرنا پڑیں ان کے خلاف سچے کیس بنائے جائیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں