ینگ ڈاکٹرز کی پنجاب بھر میں ہڑتال آج بھی جاری

ینگ ڈاکٹرز کی پنجاب بھر میں ہڑتال آج بھی جاری

لاہور: چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد کے خلاف لاہور سمیت پنجاب  کے کئی سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، او پی ڈیز  آج بھی بند رہیں گی۔

ذرائع کے مطابق نگراں پنجاب حکومت اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات تا حال کامیاب نہ ہو سکے۔

لاہور سمیت پنجاب کے کئی ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں مریض علاج معالجے سے محروم ہیں۔ 

 لاہور کے چلڈرن، پی آئی سی، میو، جناح اور جنرل ہسپتال میں کئی آؤٹ ڈور سروسزآج بھی بند رہیں گی۔ سروسزہسپتال، گنگارام ہسپتال سمیت کئی ہسپتالوں کی او پی ڈیزمکمل بند رہیں گی۔   

 یاد رہے کہ ینگ ڈاکٹرز نے چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد کے بعد مطالبہ کیا ہے کے ہسپتالوں میں سیکیورٹی سسٹم کو بہتر بنایا جائے مزید براں سیکیورٹی الاؤنس دیا جائے۔ مطالبات نہ مانے گئے تو اوپی ڈی ہڑتال کو بڑھایا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں