" گھر کا کھانا فراہم کرنے اور  ملنے کی اجازت دی جائے"، اعجاز چودھری کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر 

لاہور: اعجاز چودھری کے لئے گھر کا کھانا فراہم کرنے اور اہلخانہ کو ملنے کی اجازت کےلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ 
لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چودھری کو جیل میں گھر کا کھانا دینے کے لیے 

اعجاز چودھری کی اہلیہ سلمیٰ اعجاز نے آئینی درخواست دائر کی ہے۔درخواست میں ہوم سیکریٹری، آئی جی اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔موقف اپنایا گیا ہے  اعجاز چودھری سول انجینئرنگ ڈگری ہولڈر ہونے کے ساتھ سینیٹر بھی ہیں، وہ  شوگر، جوڑوں کے درد اور بلند فشار خون کے مریض ہیں۔

سلمیٰ اعجاز کی  طرف سے درخواست میں استدعا کی گئی اعجاز چودھری کو معاشرے میں حاصل مقام اور تعلیم کی وجہ سے جیل میں بی کلاس کی سہولت دی جائے اور  بیماری کی وجہ سے گھر کا کھانا فراہم کرنے اور اہلخانہ کو ملنے کی اجازت دی جائے۔

مصنف کے بارے میں