ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتّاح‘ کی رونمائی، رینج کتنی ہے ؟

ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتّاح‘ کی رونمائی، رینج کتنی ہے ؟

تہرا ن:ایران کے پہلے مقامی ساختہ ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتّاح‘ کی رونمائی کردی گئی۔ایرانی میڈیا کے مطابق  ہائپر سونک بیلسٹک میزائل  فتاح کی تقریب رونمائی ہوئی ۔ اس میں  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ایران کے ایلیٹ ریوولوشنری گارڈز کور کے کمانڈروں نے  شرکت کی ۔


ایران کے سرکاری میڈیا نے گارڈز کی ایرو اسپیس فورس کے سربراہ امیر علی حاجی زادہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ’فتّاح ہائپرسونک میزائل‘ کی رینج 1,400 کلومیٹر ہے اور یہ تمام قسم کی دفاعی شیلڈز میں گھسنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایران کا دعویٰ ہے ہائپرسونک میزائل آواز کی رفتار سے کم از کم 5 گنا تیز اور پیچیدہ رفتار سے پرواز کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں روکنا مشکل  ہے۔ 

ایرانی میڈیا کے مطابق  ایران کا ’فتّاح میزائل‘امریکا اور اسرائیل  کے جدید میزائل شکن نظام کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔ ایران کا امریکی اور یورپی مخالفت کے باوجود بھی کہنا ہے وہ اپنے دفاعی میزائل پروگرام کو مزید ترقی دے گا۔دوسری جانب مغربی عسکری تجزیہ کاروں کا کہنا ہے ایران بعض اوقات اپنے میزائل کی صلاحیتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال ایران نے کہا تھا کہ اس نے ایک ہائپر سونک بیلسٹک میزائل بنایا ہے جو فضا کے اندر اور باہر جا سکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں