بائے پر جوائے، طوفان  تشکیل پاگیا

 بائے پر جوائے، طوفان  تشکیل پاگیا

کراچی:کراچی کے جنوب سے 1420 کلومیٹر دور بحیرہ عرب میں طوفان تشکیل پاگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں موجود ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیاہے۔سمندری طوفان کا نام بائے پر جوائے رکھا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات  کاکہنا ہے کہ  سمندری طوفان کراچی کے جنوب سے 1420 کلومیٹر دور ہے۔  سمندری طوفان کے مرکز کے گرد ہواؤں کی رفتار 60 سے 70کلومیٹرہے۔ 24 سے 36 گھنٹوں میں یہ  طوفان شدت اختیار کرسکتا ہے۔

 سمندری طوفان شمال اور شمال مغرب کی  طرف حرکت کرتا رہے گا ۔ تاہم پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کو طوفان سے خطرہ نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سائیکلون وارننگ سینٹر سسٹم کو مانیٹر کررہا ہے۔