کنگ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون نے بالی ووڈ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

کنگ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون نے بالی ووڈ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

 کنگ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون نے بالی ووڈ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون نے ٹائمز سیلیبریٹیز کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر پراجمان ہیں۔

بھارتی جریدے ٹائمز آف انڈیا سیلبریٹیز کی فہرست اداکاروں کی شہرت، ظاہری وضع قطع اور کارکردگی کی بنیاد پر بنائی جاتی ہےجس کے مطابق  رواں سال جنوری میں شاہ رخ خان 61 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں جب کہ ہریتھک روشن 55 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، عامر خان 36 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے ، سلمان خان 35 پوائنٹس کے چوتھے اور اکشے کمار30 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

اداکاراؤں کی فہرست میں دپیکا پڈوکون 2016 میں بالی ووڈ فلم میں جلوہ گر ہوئے بغیربھی شہرت کی بلندیوں پر موجود ہیں اور ٹائمزسیلبریٹیز کی لسٹ میں 33 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں جب کہ فلم ’’کابل‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ یمی گوتم کئی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 32 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔ شردھا کپور31 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، پریانکا چوپڑا 28 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور سونم کپور25 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔